ملاکنڈ چیمبرکا افطاردسترخوان کا اہتمام اوریتیم ناداروغربا ء میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 21 فروری 2025 20:11

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء)ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے رمضان المبارک میں افطار دستر خوان کا اہتمام اور یتیم نادار وغربا ء میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر گھی مل ضلعی انتظامیہ کو200ڈھائی کلو گرام ڈبے اور ہر سٹیل مل500ریلیف پیکج دے گی اس سلسلے میںصدر چیمبر انعام اللہ کی سر ہراہی میں چیمبرآفس میں ممبران اور نزنس کیمونٹی کا اہم اجلاس ہو جس میںا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر نے خصوصی شرکت کی چیمبر کے بانی صدر محمد شعیب خان سوشل سیکورٹی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مقبول وزیر تاج گھی ملز کے محمد افضل بٹ بک کے اسرار احمد ایس بی سٹیل کے محمد زبیر خان سوات گھی ملز کے اختر سعید لعل گھی ملز کے علی بہادر وسیم شر یف گھی ملز محمد عباس گرین گھی ملز ملزکے کریم اللہ نعمان سٹیل ملز کے عبدالباسط شیر سٹیل ملز کے غلام بادشاہ کے علاوہ بزنس کیمونٹی کے وابسطہ افراد نے اجاس میں کثیر تعداد میں شر کت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بازاروں میں افطار دسترخوان کیلئے سی این جی سٹیشن فلنگ سٹیشن ہو ٹل اور متعلقہ بازار کی ٹریڈیو نین سے تعاون حا صل کیا جائے گا اس موقع پر لیبر قوانین کے مطا بق صحت کی سہولیات کیلئے انڈسٹریز میں کام کرنے والے لیبرز کی رجسٹریشن پر روزدیا گیا ۔