گندم کو بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں کو سپرے کیا جائے،ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر

جمعہ 21 فروری 2025 23:28

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ گندم کو بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں کو سپرے کریں اور زیادہ پیداوار حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد اب ٹمپریچر بڑھ رہا ہے اور گندم کی بھوری کنگی کی بیماری کا خدشہ ہے ،اس بیماری کی صورت میں پروپی کونازول25 فیصد ای سی200 ملی لیٹر فی ایکڑ برداشت سے ایک ماہ پہلے یاٹیپوکونازول اور ٹرائی فلوکسی سٹروبن75 فیصد ،ڈبلیو جی 65 گرام برداشت سے35 دن پہلے یا پائی راگلا سٹروبن اور ٹیپوکونازول40 فیصد ،ایس سی 150 تا90 ملی لیٹر فی ایکڑ ،برداشت سے 14 دن پہلےا فلوکسی سٹروبن480 ایس سی 100 ملی لیٹر فی ایکڑ برداشت سے40 دن پہلے یا ٹرائی ڈمی نان25 فیصد ڈبلیوپی100 گرام فی ایکڑ برداشت سے15 سے20 دن پہلے اسپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ فصلات کے حوالے سے کسی بھی معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں یا فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے نمائندگان کی خدمات حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :