آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (چاچڑگروپ )کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 فروری 2025 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (چاچڑگروپ ) و سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سکھر ایمپلائیز سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز مطالبات کے حصول کیلئے کلرکوں کی بڑی تعداد نے زیر قیادت مرکزی و صوبائی و مقامی قیادت عبدالقیوم کھوسہ ،جان محمد سولنگی ،سردار احمد پیرزادہ، اختیار علی مہر و دیگر کی قیادت میں میر معصوم شاہ یونٹ دفتر تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ سے ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی اور نا پینشنرز کو پنشن ادا کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین و پنشنرز مالی مشکلات سے گذر رہے ہیں ، 2016 سے کلرک اسٹیس اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے ، 2012سے گروپ انشورنش تک مکمل نہیں کیا جا سکا ہے ، ریٹائرڈ ملازمین کے تمام واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں ، تنخواہ و پنشن ا?ن لائن نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین و پنشنرز مایوسی کا شکار ہیں ، رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کر کے ان کے حقوق انہیں دینے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔