سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ تک پہنچ گئی

ہفتہ 22 فروری 2025 15:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے جنرل مینیجر عبداللہ الحمادی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں سنیپ چیٹ ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد ہر ماہ 25 ملین فعال صارفین سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہر صارف اوسطا 70 منٹ روزانہ سنیپ چیٹ پر گزار رہا ہے۔ اس اعداد و شمار سے ایپلی کیشن کی حیثیت اور صارفین کی زندگیوں پر اس کے اثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الحمادی کے بیانات سعودی میڈیا فورم میں ان کی شرکت کے دوران سامنے آئے جہاں انہوں نے سعودی عرب میں ڈیجیٹل اور میڈیا مواد کو فروغ دینے میں پلیٹ فارم کے کردار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سنیپ چیٹ صارفین کی روزمرہ کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بن گیا ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے ہو یا خبروں اور تفریحی مواد کو فالو کرنے کے ذریعے سنیپ چیٹ ایپ صارفین کی زندگی میں داخل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :