
غیرقانونی سگریٹ سے حکومت کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان
ہفتہ 22 فروری 2025 17:20

(جاری ہے)
اگرچہ جی ایچ ڈبلیو کا لازمی نفاذ 2009 میں متعارف کرایا گیا تھاتاہم 16 سال گزرنے کے بعد بھی سگریٹ کے پیک بغیر کسی حکومتی نفاذ کے مطلوبہ واضح انتباہات کے بغیر فروخت ہو رہے ہیں،ان عدم تعمیل والے برانڈز میں سے 45 فیصد اسمگل کیے گئے جبکہ 55 فیصد مقامی طور پر تیار کیے گئے ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے برانڈز تھے۔
مطالعے میں سامنے آیا کہ 332 برانڈز قانونی کم از کم قیمت 162.25 روپے فی پیکٹ سے کم قیمت فروخت کیے جا رہے ہیں جن میں سے کچھ 40 روپے فی پیکٹ تک میں دستیاب ہیں۔ کم از کم قیمت کی اس بے تحاشہ خلاف ورزی کے نتیجے میں حکومت اہم محصولات سے محروم ہے۔طارق جنید نے کہا کہ غیر تعمیل شدہ اور اسمگل شدہ سگریٹ کا زیادہ پھیلاؤ حکومت کو مطلوبہ ریونیو سے محروم کر رہا ہے، اس صورتحال کو فوری بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پوائنٹ آف سیل کے سخت نفاذ کے ذریعے آمدنی کے اس نقصان کو روکا جاسکے۔مطالعہ میں پایا گیا کہ شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں عدم تعمیل زیادہ پائی جاتی ہے، اور متعلقہ عمل درآمد اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، کو دیہی مارکیٹس میں نفاذ کی کوششوں کو ہدف بنانا ہے جہاں غیر قانونی مصنوعات زیادہ پائی جاتی ہیں۔آئی پی او آر نے حکومت سے نفاذ کی کوششوں کو مضبوط کرنے اور موجودہ جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تنظیم نے تمباکو کے مینوفیکچررز اور ریٹیلرز پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تمام متعلقہ ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.