د*تھانہ سمبڑیال کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ۔ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ

ٹ* یو سی اہلکار مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے ڈیرے پر ڈیوٹی دینے لگے

اتوار 23 فروری 2025 19:35

mسمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء)تھانہ سمبڑیال کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ۔ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ۔ یو سی اہلکار مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے ڈیرے پر ڈیوٹی دینے لگے۔ سماجی سیاسی حلقوں میں شدید تشویش ڈی پی او سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ بن چکا ہے شہر وگرد و نواح میں موجود سنوکر کلبوں، پان،سگریٹ شاپس،گلی محلوں سمیت لاری اڈا سمبڑیال پر سرعام منشیات فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے جبکہ ڈیوٹی پر معمور یو سی اہلکار گشت کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنیکی بجائے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے ڈیروں پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں سمبڑیال و گرد ونواح میں منشیات فروشی کی اس بگڑتی صورتحال کے باعث عوامی، سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ ڈی پی او سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے اس بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینیاور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو بچایا جا سکے اور منشیات فروش کسی رعایت کے حقدار نہیں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔