فیصل آباد،محکمہ زراعت کا گندم کے ناڑ کو جلانے کی بجائے اس کے بھوسہ کو محفوظ کرنے کےلئے توڑی بنانیوالی مشینوں کو فروغ دینے کافیصلہ

پیر 24 فروری 2025 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے ناڑ کو جلانے کی بجائے اس کے بھوسہ کو محفوظ کرنے کیلئے توڑی بنانے والی مشینوں کو فروغ دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ دھان کی مارکیٹنگ میں بہتری کےلئے ضلعی سطح پرکاشتکاروں کو دھان کی فصل کے سٹوریج اور بہتر معاوضہ کےلئے زرعی قرضوں کے اجراکی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے بتایاہے کہ پنجاب میں چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اور ملکی معاشی ترقی کے متعد دمنصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی حامل زرعی اجناس،سبزیوں ا ور پھلوں کی پیداوار اور ان کی مختلف مصنوعات کی برآمد ات کے فروغ سے کثیرغیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

گنے کی مشینی کاشت کو فروغ دے کر 15سو من فی ایکڑ پیداوارکے حصول کیلئے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نیز مختلف فصلوں کی بروقت کاشت اور بعد ازبرداشت پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے کےلئے بھی چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی کے ذریعے زرعی مشینری وآلات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ کماد اور ترشاوہ باغات کے کاشتکاروں کو جدید زرعی سفارشات سے بروقت آگاہی کےلئے توسیعی کارکنان کی استعداد کار میں اضافہ کی غرض سے تربیتی پروگرام مرتب کریں۔

متعلقہ عنوان :