کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرصدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

پیر 24 فروری 2025 19:26

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبد الحمید لہڑی ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الحلیم اتمان خیل ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر محمد ایاز ، ڈاکٹر محمد اشرف ، فوکل پرسن مختیار خان لونی و دیگر نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع موسی خیل دکی و بارکھان کے ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اس میں تین 3 فروری سے 7 فروری تک ہونے والے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ، اس میں ریفیوزل اور کور کئے گئے بچوں کی تعداد ، لو فرفارمنس یوسیز کے بارے بات گئی انہوں نیکہا کہ ضلع دکی میں حاصل کئے گئے نمونوں میں پولیو کے اثرات منفی ، لورالائی و بارکھان میں مثبت ہیں جبکہ موسی خیل میں ابھی تک نمونے ٹسٹ نہیں کئے گئے انہوں نیکہاکہ اپریل تک انسداد پو لیو مہم نہیں ہے تاہم خصوصی طور پر کچھ یو سیز میں کام جاری رہے گا جس میں افغان مہاجرین کیمپ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت پولیو مرض کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں متعلقہ ادارے اس ضمن بھرپور اقدامات کریں تاکہ معصوم بچوں کو اس مرض سے بچایا جاسکے انہوں نے سختی ہدایت کی کہ انسداد پو لیو مہم میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او خود مہم کی نگرانی کریں اور ایوننگ پر گراگریس بھی چیک کریں۔ اور متعلقہ اداروں سے بھی رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :