
پاکستان میں روانڈا کی سفیر ہریریمانا فاتو کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
پیر 24 فروری 2025 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔
پاکستان کی چائے کی درآمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں آنے والی 45 فیصد چائے روانڈا سے آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روانڈا 2035 تک درمیانی آمدنی والا ملک اور 2050 تک اعلیٰ آمدنی والا ملک بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ روانڈا اور پاکستان، باسٹھ سال پر محیط دیرینہ تعلقات کے ساتھ، تجارت، صحت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں فعال طور پر تعاون کر رہے ہیں۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی )کے صدر اکرام الحق نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست کاروباری روابط بہت ضروری ہیں۔ صدر ایس سی سی آئی نے سفیر پر زور دیا کہ وہ روانڈا کی کاروباری برادری کو سیالکوٹ کی بنی ہوئی مصنوعات براہ راست سیالکوٹ سے خرید نے کی ترغیب دیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے (آزاد تجارتی معاہدہ) تجارتی وفود کے تبادلے، تجارتی کرایوں کے انعقاد اور مشترکہ منصوبوں کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔ایس سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایک صنعتی سیٹ اپ کی نمائندگی کرتا ہے جو خصوصی مصنوعات تیار کرتا ہے جو پوری دنیا کے اعلیٰ برانڈز اور خریداروں کو فراہم کی جاتی ہیں، ہم کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات اور ہر قسم کے دستانے، ٹیکسٹائل کی اشیاء، کھیلوں کے لباس، مارشل آرٹس یونیفارم اور لوازمات، موسیقی کے آلات، باورچی خانے کے سامان ، ہولو ویئر، شکار کے چاقو، ٹیبل کٹلری/فلیٹ ویئر اور ملٹری یونیفارم تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے تیار کردہ فٹ بال، فیلڈ ہاکی سٹکس، کرکٹ گیئر اور باکسنگ کے دستانے اولمپکس اور ورلڈ کپ سمیت بین الاقوامی کھیلوں میں استعمال ہوتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.