وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی تجارتی و صنعتی نمائش ’’وئی ایگزبٹ 2025‘‘ایک کامیاب نمائش ہے، گلزیب وقاص اعوان

منگل 25 فروری 2025 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) پرنسپل گورنمنٹ نواز شریف کالج برائے خواتین و سینئر نائب صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) گلزیب وقاص اعوان نے کہا ہے کہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی تجارتی و صنعتی نمائش ’’وئی ایگزبٹ 2025‘‘ ایک کامیاب نمائش ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی مارکی میں منعقدہ تجارتی و صنعتی نمائش ’’وئی ایگزبٹ 2025‘‘ میں ملک بھر سے شامل خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں سیالکوٹ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی خواتین کو بطور نمائش کنندہ شرکت کا موقع دیا گیا ہے جس کا ان خواتین نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی مصنوعات کو یہاں پیش کر کے اپنے مستقبل کی راہیں متعین کیں۔