سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

ٍمقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی

منگل 25 فروری 2025 23:40

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ونے سے نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس سے قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آگئی۔اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز، قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :