
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اب یہ ہے کہ وہاں کوئی جا بھی نہیں سکتا
بلوچستان میں بی ایل اے والے سر عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، صوبے کے لوگوں کے پاس اب دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صرف ہتھیار اٹھانے کا آپشن رہ گیا ہے، متوقع نئے وفاقی وزیر خالد مگسی کا انکشاف
محمد علی
منگل 25 فروری 2025
21:48

(جاری ہے)
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیئے نہ ہی انہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے، حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر تمام ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی اے سی اجلاس میں پاور ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا گیا۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کے فنڈز لیپس ہونے کے معاملے پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کا رائٹ آف وے نہ ملنے کے باعث فنڈز خرچ نہ ہو سکے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اتنا اہم منصوبہ تھا، رائٹ آف وے پہلے کیوں نہیں لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2023میں 7ارب 95کروڑ کا ترقیاتی فنڈ لے کر بعد ازاں 9ارب کا ضمنی بجٹ بھی لیا گیا۔ حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کیلئے رائٹ آف وے تاحال نہیں ملا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پشاور، خیبر اور بنوں سرکل میں اے بی سی کیبل کے منصوبے کے فنڈز بھی لیپس ہوئے، آئندہ بچ جانیوالے فنڈز بروقت فنانس ڈویژن کو سرنڈر ہونے چاہییں۔پی اے سی نے پاور ڈویژن کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں رکن کمیٹی خالد مگسی بلوچستان کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اب یہ ہے کہ وہاں کوئی جا بھی نہیں سکتا، بلوچستان کے لوگوں کے پاس اب دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صرف ہتھیار اٹھانے کا آپشن رہ گیا ہے، بلوچستان میں بی ایل اے والے سر عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، کوئٹہ میں واجبات کی وصولی اب نہیں ہو سکتی، سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ اگلے ماہ ذمہ داران افسران کے خلاف ایکشن کی تفصیلات بھی بتائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے تمام ڈسکوز سے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں اور دیگر ایکشنز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرینگے
-
لاس اینجلس میں مظاہرین پر قابو پانے کے لیے میرینز تعینات
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں ہلاکتوں پر انسانی بے بسی کی انتہا
-
ایران پر اپنے ایٹمی تنصیبات کے معائنہ میں عدم تعاون کا الزام
-
ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلا گیا
-
زرعی شعبے کی پیدوار صرف 0.6 فیصد رہنے کا انکشاف
-
3 سال میں دنیا بھر میں گروتھ نیچے گئی لیکن پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے
-
ایک سال کے دوران مزید 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے
-
ایک سال کے دوران بیشتر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی
-
بیٹے کو قتل کیا گیا
-
گہرے عالمی سمندروں کا تحفظ: فرانس میں اقوام متحدہ کی تیسری سمٹ شروع
-
معاشی بدحالی کا ایک اور سال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.