
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرینگے
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جبکہ سینیٹ اجلاس شام 6بجے ہوگا،قومی اسمبلی کا4 اور سینٹ کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،محمد اورنگزیب محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے
فیصل علوی
منگل 10 جون 2025
10:24

(جاری ہے)
سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔
اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان تین ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پر منظوری کی قرارداد پیش ہوگی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ سینیٹ مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ گلوبل جی ڈی پی گروتھ 2025میں 2.8فیصد تھی۔ ہم استحکام کی جانب گامزن ہیں، کامیابی سے مہنگائی پر قابو پا لیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے 25-2024 پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم درست سمت میں اور استحکام کی طرف گامزن تھے اور مہنگائی پر کامیابی سے قابو پالیاتھا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ پوری اکنامک ٹیم کو عیدالضحیٰ مبارک! عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی تھی اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد تھی تاہم ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت تھی۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ سبزیوں کی پیداوار میں 7.8 اور پھلوں کی پیداوارمیں 4.1 فیصدکا اضافہ ہوا تھا۔ ملکی معاشی ریکوری کو عالمی منظرنامے میں دیکھا جائے گا۔ 2023 میں ہماری جی ڈی پی گروتھ منفی تھی اور مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے زائد ہوچکی تھی۔ اس کے بعد معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور افراط زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔محمد اورنگزیب کامزید یہ بھی کہناتھاکہ جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت تھی۔ پاور سیکٹر ریفارمز میں ریکوریز ریمارک ایبل تھے۔معاشی ریکوری کو عالمی منظر نامے میں دیکھا جائے ہم نے 24 ایس او ایز کو پرائیویٹائزیشن کے حوالے کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.