ہمیں ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی سفارتکاری پر توجہ دینا ہوگی،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 26 فروری 2025 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت60 فیصدکے قریب علاقائی تجارت ہو رہی ہے اس لئے پاکستان کو بھی برآمدات کے فروغ کے لئے علاقائی تجارت پر توجہ دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 60فیصد کے قریب علاقائی تجارت پاکستان کے لئے باعث تقلید ہے اور ہمیں بھی اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی سفارتکاری پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے خطے کے دیگر ممالک روس، ازبکستان، ترکمانستان، ایران وغیرہ میں برآمدی مصنوعات کے لئے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جس سے ہمیں استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے ہمیں بھی دیگر ممالک کی طرح تجارتی ڈپلومیسی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی کیونکہ اصل میں تجارت کے ذریعے ہی تعلقات کی بہتری اورزرمبادلہ کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔