عسکری بینک لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 18 فیصد اضافہ

بدھ 26 فروری 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) عسکری بینک لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو7.047 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2023 کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے،سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 6.914 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا، گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.86 روپے رہی، کلینڈر سال 2024 میں عسکری بینک کو 21.13 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2023 کے مقابلہ میں دو فیصد کم ہے، سال 2023 میں عسکری بینک کو 21.48 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا، سال 2024 میں عسکری بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 23.61 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :