گندم کی فصل پر کنگی کی علامات ظاہر ہوتے ہی متاثرہ حصے پر پھپھوندی کش زہروں کے سپرے کی ہدایت

جمعرات 27 فروری 2025 12:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کسانوں کو گندم کی فصل کو کنگی سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض علاقوں میں اکادکا مقامات پر گندم کی فصل پر کنگی کی افزائش کی بعض علامات مشاہدے میں آئی ہیں جبکہ زردکنگی سے متاثرہ فصل میں پتوں پر زرددھنے متوازی قطاروں میں واضح ہوتے ہیں اور بھوری کنگی کی بھورے رنگ کے دھنے پتوں کی بالائی سطح پر بے ترتیب پائے جاتے ہیں اسی طرح سیاہ کنگی کے گہرے بھورے دھبے پتوں اور تنے پر بڑے سائز میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کنگی کی علامات ظاہر ہوتے ہی صرف متاثرہ حصے پر پھپھوندی کش زہروں ٹیبوکونازول، پیررپی کونازول،ٹرایاڈیمی فان یا ٹرائی فلوکسی سٹروبن +ٹیبوکونازول میں سے کسی ایک زہر کا سپرے کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ سپرے گندم کی کٹائی سے 40 دن پہلے بندکردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :