فیصل آباد ،وومن چیمبر کی صنعتوں اور کاروبار کی بقا کےلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کی اپیل

جمعرات 27 فروری 2025 12:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی صدرشاہد ہ آفتاب اور بانی و سابق صدرروبینہ امجدنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں صنعتوں اور کاروبار کی بقا کے لیے بجلی کے نرخوں کو 26 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ تک کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں اور روزگار پر بجلی کی زیادہ قیمتوں کے شدید اثرات کو دور کرنے کے لیے اس کے نرخوں میں کمی کی فوری ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور حکام کو مالیاتی لاگت کم کرنے، توانائی کی استطاعت بہتر بنانے اور ملکی پیداوار کو سپورٹ کرتے ہوئے پائیدار قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :