سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشور ےسے کریں،ایگری کلچر آفیسرسمبڑیال

جمعرات 27 فروری 2025 13:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) ایگری کلچر آفیسر؍ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشور ےسے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد اب کھیتوں میں وتر ہوگا جن کسانوں نے ابھی تک فصل کو جڑی بوٹی مار سپرے نہیں کیا وہ وتر کی حالت میں محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وراننگ کے عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے صرف مخصوص سفارش کردہ زہر استعمال کریں،ریتلے اور کلراٹھے علاقوں میں ان زہروں کا استعمال احتیاط سے کریں، زہر کے جھڑکائو کے بعد گوڈی یا بارہیرو کے استعمال سے پرہیز کریں اور اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طور پر ہر گز استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جگہ د ہرا سپرے نہ کریں ،نہ ہی کوئی جگہ خالی رہنے دیں، معیاری سپرے کیلئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ تیز ہوا ،بارش یا دھند میں سپرے نہ کریں، ترجیحاً سپرے دھوپ میں کریں، سپرے کیلئے پانی کی مقدار ایک سو تا 120 لیٹر فی ایکڑ رکھیں اور سپرے ہمیشہ میشن کو صارف کرکے کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیت میں کیچڑ کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہریں کھاد یا ریت میں ملا کر بذریعہ چھٹہ بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :