
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں آئی ٹی نمائش اور جاب فیئر کا انعقاد
جمعرات 27 فروری 2025 16:30
(جاری ہے)
یہ سرگرمی نائیس حیدرآباد، آئی کریئیٹیو کراچی، ایم آئی ٹی حیدرآباد، آئی سی ایم اے، اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے تعاون سے منعقد کی گئی جبکہ آئی ٹرپل ای اسٹوڈنٹ برانچ نے بھی اس میں تعاون کیا۔
جاب فیئر میں کراچی اور حیدرآباد کی نجی کمپنیاں شریک ہوئیں تاکہ آئی ٹی گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار ترقی نے میڈیکل، زراعت، انجینئرنگ، لائیو اسٹاک، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ سمیت مختلف صنعتوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ منصوبوں کے اعلیٰ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے ماڈیولز، انوویشنز اور آئیڈیاز کو کمرشل سطح پر متعارف کرانا چاہیے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کا ادارہ اورک اور دیگر متعلقہ ادارے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔فیکلٹی آف ایگری کلچرل سوشل سائنسز کے ڈین، ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چند دہائیوں میں دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، اور اب عالمی مارکیٹ محض ایک کلک کی دوری پر ہے، جس سے ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر سجاد تالپور نے بتایا کہ طلبہ نے صحت، زراعت، مشین لرننگ اور موبائل ایپلیکیشنز میں بہترین منصوبے تیار کیے ہیں اور ہمارے سینٹر کے گریجویٹس ملکی و عالمی سطح کے کئی مقابلوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔تقریب کی میزبانی ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر مختار احمد میمن، ڈاکٹر ذوالفقار علی مہر، ڈاکٹر محمد پنجل بٹ، طلبہ اور صنعت سے وابستہ افراد شامل تھے۔ دوسری جانب مختلف سافٹ ویئر اور آئی ٹی کنسلٹنگ کمپنیوں نے جاب فیئر میں اسٹالز لگا کر گریجویٹس کو ملازمت اور انٹرن شپ کے مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.