تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 27 فروری 2025 19:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین کی منظوری سے بورڈ کے کنٹرولر امتحانات فخرالدین بابر ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ لاڑکانہ سے منسلک لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو ضلع کی دو تحصیلوں مہیڑ اور کے این شاہ سے تعلق رکھنے والے نجی و سرکار تعلیمی اداروں کے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ 2025 اور تھیوری امتحانات 7 اپریل سے منعقد ہونگے ۔

اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تھیوری امتحانات 28 اپریل 2025 پر منعقد ہونگے جبکہ پریکٹیکل امتحانات کے امتحانات بعد میں لیے جائیں گے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :