فیصل آباد چیمبرکاانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی بار غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن کرنے کا خیر مقدم

جمعہ 28 فروری 2025 11:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی بار غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے پورے علاقہ کے لوگوں کیلئے ایک نعمت قرار دیا ہے۔ یوکے کے ڈاکٹر سنجیو، ڈاکٹر عمر عزیز اور ڈاکٹر عمران سعید نے ایف آئی سی میں ابتک7 بچوں کی کارڈیک سرجری کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان اور ڈی سی ندیم ناصر، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

صدر ریحا ن نسیم بھراڑہ نے بچوں کی کامیاب کارڈیک سرجری پر برطانوی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر سنجے وشانی کا کہنا تھاکہ یہ ان کا پہلا دورہ ہے ڈاکٹر عمران، عمر اور ڈاکٹر عائشہ ہمارے ساتھ آئی ہیں وہ ہر تین ماہ بعد آیا کرینگے تاکہ بچوں کی ویٹنگ لسٹ کو کم کیا جا سکے۔ریحان نسیم بھراڑہ نے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے یہ سہولت مہیا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔