نوشہرہ ورکاں، گردو نواح میں طوفانی بارش اور تیز ہوا سے گندم کی فصل کو نقصان

جمعہ 28 فروری 2025 13:31

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور بارش کے ساتھ چلنے والی تیز ہوا سےتیاری کے قریب پہنچنے والے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ، چارے کی فصلوں میں برساتی پانی کھڑا ہونے سے مویشیوں کے لیے چارے کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

فضاوں میں منڈلانے سرمئی اور سیاہ بادلوں سے مزید بارش کی توقع کی جا رہی ہے اور اجناس کے گرتے ہوئے دام موسمیاتی تبدیلیاں ،مہنگی کھادیں اور ادویات، چاول کے ساتھ گندم کے گرتے ہوئے ریٹس سےزمیندار اور کاشتکار انتہائی متاثر اور مایوسی کا شکار ہے۔\378