امریکی فوج میں اب صرف مرد یا خواتین رہ سکیں گی، ٹرانس جینڈرز نہیں، پینٹاگون

جمعہ 28 فروری 2025 13:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)امریکی پینٹاگون کی طرف سے واضح کر دیا گیا ہے کہ ' ٹرانس جینڈر' ارکان کو فوج سے الگ کیا جائے گا۔ الا یہ کہ انہوں نے اس نئے امریکی قانون سے اپنے بچا کے لیے کوئی استثنا حاصل کر لیا ہو۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اظہار پینٹاگون نے ایک امریکی عدالت میں پیش کی گئی میمو میں کیا ہے۔ یہ میمو ٹرانس جینڈر امریکیوں کی فوج میں بھرتی ہونے اور ملازمت کرنے پر لگائی گئی لازمی پابندی کی وجہ سے پیش کی گئی ۔اس میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون 30 دنوں کے اندر اندر یہ بھی پتہ چلائے گا کہ فوج کے کون سے ارکان کا ٹرانس جینڈر سے تعلق ہے۔اور اس کے مزید تیس دن کے اندر اندر ان کو فوج سے الگ کر دیا جائے گا۔