ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ہوئی،محکمہ شماریات

جمعہ 28 فروری 2025 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ملک میں 313819 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.49فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 315364 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دسمبرمیں ملک میں 50777 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلے میں 2.40فیصدکم ہے،نومبرمیں ملک میں 52026 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 730350میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.82فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 751 543میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔دسمبرمیں ملک میں 124476میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جونومبرکے مقابلے میں 0.83فیصدزیادہ ہے،نومبرمیں ملک میں 125 517میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداورہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :