جانے کا وقت آگیا ہے، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی

جمعہ 28 فروری 2025 21:47

جانے کا وقت آگیا ہے، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کی بے چینی بڑھا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2025ء) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا تھا۔امیتابھ بچن نے ایکس پر ایک مختصر اور پراسرار پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا، Time to go (جانے کا وقت آگیا ہی)، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

کچھ افراد نے سمجھا کہ یہ پیغام امیتابھ بچن کے کیریئر کے اختتام یا ان کی مشہور بھارتی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تھا۔دوسری طرف، کچھ مداحوں نے اس پیغام کو ان کی صحت کے حوالے سے جوڑا اور ان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس پراسرار ٹوئٹ نے فورا سوشل میڈیا پر سوالات کا طوفان برپا کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹ پر ابہام کا حل کون بنے گا کروڑ پتی 16 کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں نکلا۔

اس شو کے دوران ایک شائق نے بگ بی سے ان کی ٹوئٹ Time to go کی وضاحت طلب کی۔ اس پر امیتابھ بچن نے ہنستے ہوئے کہا، وہ صرف ایک لائن تھی، جس کا مطلب تھا کہ کام سے جانے کا وقت آ گیا ہے، تو اس میں آخر کیا مسئلہ ہی ایک مداح نے سوال کیا، سر، کہاں جانے کا وقت ہی تاہم اس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہی پورا اسٹوڈیو یک زبان ہو کر بولا، آپ یہاں (شو)سے نہیں جا سکتی!اس پر امیتابھ بچن نے مذاق کرتے ہوئے کہا، اری! ہمارے کام سے جانے کا وقت آ گیا ہے۔

آپ عجیب باتیں کرتے ہیں! رات کے 2 بجے ہمیں شو سے چھٹی ملتی ہے اور گھر پہنچتے پہنچتے کافی دیر ہو جاتی ہے، یہی لکھا تھا، لیکن لکھتے ہوئے نیند آ گئی اور ٹوئٹ ادھورا رہ گیا۔اس وضاحت کے بعد، امیتابھ بچن نے تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا اور اپنی ٹوئٹ کو ایک معمولی غلطی کے طور پر بیان کیا۔ ان کی اس وضاحت کے بعد مداحوں کی تشویش بھی ختم ہو گئی اور سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق کا ماحول بن گیا۔