کنگنا رناوت اور جاوید اختر میں 5 برس بعد صلح

جمعہ 28 فروری 2025 23:31

کنگنا رناوت اور جاوید اختر میں 5 برس بعد صلح
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے ہمراہ قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اداکارہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا اسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں گزشتہ 5برس سے جاری قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ جاوید جی اور میں نے آج ثالثی کے ذریعے اپنا قانونی معاملہ حل کر لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جاوید اختر نے اس موقع پر مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری اگلی فلم کے لئے گانے لکھنے کیلئے بھی ہامی بھر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :