کبری خان اور گوہر رشید کی شیندی کے یادگار لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وارل

جمعہ 28 فروری 2025 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)کبری خان اور گوہر رشید کی شیندی کے خوبصورت اور یادگار لمحات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سٹار جوڑی کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں اور ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریبات میں دولہا دلہن اور دوستوں کی خوشی دیدنی تھی جس نے ان لمحات کو مزید خاص بنا دیا ہے۔کبری خان اور گوہر رشید کے ویڈنگ ایونٹس پاکستان میں جبکہ نکاح سعودی عرب میں ہوا، ان کی وطن واپسی پر مایوں، شیندی، ولیمے اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔اسٹار جوڑی نے اپنی شیندی کی خوشیوں بھری تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔