ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ،کیارا اور سدھارتھ خوشی سے نہال

ہفتہ 1 مارچ 2025 10:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)شادی کے بندھن میں بندھنے والے کیارا اور سدھارتھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹارز اب ماں اور باپ بننے والے ہیں جس کا اعلان انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔کیارا اور سدھارتھ نے بچے کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔اس پوسٹ پر جوڑے کو چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

متعلقہ عنوان :