کراچی ، کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پرلگ گئے

ہفتہ 1 مارچ 2025 16:57

کراچی ، کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخ نامہ محض کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوگیا،پہلے روزے سے قبل ہی سبزیاں اور فروٹ مہنگے ہوگئے۔کمشنر کی جاری کردہ پرائس لسٹ میں پیاز کی قیمت 63 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی تاہم پیاز 80 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، اسی طرح لہسن 610 کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے درجن بیچا گیا، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا ۔مارکیٹ کے نرخ کمشنر کے جاری کردہ نرخ نامے سے کہیں مختلف نظر آئے ، آلو کی قیمت کمشنر کی لسٹ میں 92 روپے ہے، جبکہ دکاندار 70 روپے کلو بیچتے رہے، مرچیں 58 روپے کے بجائے 100 روپے میں فروخت کی جاتی ر ہیں، اسی طرح دھنیا 5 روپے کے بجائے 30 روپے میں دستیاب رہا، پودینا 6 روپے کے بجائے 15 روپے فی گڈی فروخت کی جاتی رہی۔فروٹ میں کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے فی درجن، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو، موسمی 161 کے بجائے 300 روپے فی درجن، اسٹرابیری 161 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :