جمشید کوارٹرز پولیس پولیس کی کارروائی ، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، گٹکا ماوااور نقدی برآمد

ہفتہ 1 مارچ 2025 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیارگٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان اقبال احمد عرف بالا ولد عبدالغنی، ایاز ولد مراد اور عابد ولد در محمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :