نارنگ منڈی،حویلی کی چھت گرنے سے 20مویشی ہلاک

ہفتہ 1 مارچ 2025 21:12

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)نارنگ منڈی میں طوفانی بارش سے حویلی کی چھت گرنے سے کسان کے 20مویشی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ موسلادھار بارش نے نارنگ منڈی و گردونواح میں تباہی مچا دی ،مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جبکہ کوٹلی سیہول میں زمیندار چوہدری افتخار احمد سیہول سابق سیکرٹری نارنگ کی حویلی کی چھت گرنے سے بیس عدد مویشی ہلاک ہو گئے اور پانچ شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر قریبی دیہات سے بھی مویشی ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ۔