رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:38

رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2025ء)رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔