وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے فوڈ اتھارٹی آزاد جموں وکشمیر کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے فوڈ اتھارٹی آزاد جموں وکشمیر کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم نے بریفنگ دی، سیکرٹری خوراک نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق تینوں ڈویژنز کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز تیار کی گئی ہیں، موبائل فون ٹیسٹنگ لیبز میں دودھ، مصالحہ جات، تیل، پانی کے معیار کو چیک کر سکیں گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یکم رمضان المبارک سے ملاوٹ اور گراں فروشی کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی، پروفیسر تقدیس گیلانی، ظفر اقبال ملک، سردار جاوید ایوب، اکمل حسین سرگالہ، اظہر صادق، عاصم شریف بٹ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی، احمد صغیر، سیکرٹریز حکومت، سمیت سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔