ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کا کریک ڈاون، گراں فروشی پر1 لاکھ 78 روپے جرمانہ، 8 دکاندار گرفتار

اتوار 2 مارچ 2025 12:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران گرانفروشی پر 61 شکایات پر 1لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ 08 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق کسی منافع خور سے کوئی رعایت نہ کی جائے سرکاری نرخنامے کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں پربھاری جرمانے ،ملزمان گرفتار اور دکانیں بھی سیل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :