جموں میں دوکشمیری بچیاں پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق

اتوار 2 مارچ 2025 14:05

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں دو کمسن بچیاں پانی سے بھرے گڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے بڑی برہمنہ میں پیش آیا اور بدقسمت لڑکیوں کا تعلق وادی کشمیرکے ضلع اسلام آباد سے تھا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ دو کمسن لڑکیاں جن کی عمریں 10اور 11سال کے لگ بھگ ہیں، غیر قانونی کان کنی کی وجہ سے بن جانے والے پانی سے بھرے گڑھوں میں ڈوب گئیں۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوںکی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔