کیٹل فارمنگ کو فروغ دے کر معاشی انقلاب ممکن ہے،ڈاکٹر انعام علی اطہر

اتوار 2 مارچ 2025 16:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا کہ کیٹل فارمنگ کو فروغ دے کر معاشی انقلاب ممکن ہے، ملک میں کیٹل فارمنگ کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے تمام ممکن استفادہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کیٹل فارمنگ سے وابستہ افراد کی رہنمائی اور انہیں مشاورت کی فراہمی کیلئے جہاں کسان میلے منعقد کئے جارہے ہیں وہیں جدید لٹریچر کے ذریعے ان میں شعور و آگاہی بھی پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت کیٹل فارمنگ اور ساہیوال گائے کی افزائش نسل کو فروغ دینے کےلئے بین الاقوامی معیار کا تحقیقی و بریڈنگ پلانٹ لگانے کابھی منصوبہ تیار کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :