ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح،دو میچوں کا فیصلہ

ڈاکٹر عمران علی شاہ نے افتتاح کیا،ڈائمنڈ ڈیوس اور ریبلز نے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 2 مارچ 2025 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ہاکی گرانڈ پر شروع ہو گیا،پہلے روز ڈائمنڈ ڈیوس اور ریبلز نے اپنے میچز جیت لئے۔کے ایچ اے ویمنز ونگ کے زیر اہتمام کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ڈاکٹر جنید شاہ و اولمپئن حنیف خان منی آسٹرو ٹرف پرشروع ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کیا،اس موقع پر مہمان خصوصی اسما علی شاہ صدر کے ایچ اے ویمنز ونگ،صغیر حسین،اعجاز الدین،جاوید اقبال،ڈاکٹر عارف حفیظ،سیکریٹری ویمنز ونگ بتول کاظم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہاجرہ نواب اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ڈاکٹر عمران علی شاہ نے خواتین ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے ڈاکٹرسید جنید علی شاہ اور میڈم شہلا رضا کے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور کے ایچ اے کواپنے تعاون کا یقین دلایا،اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں پلیئنگ شرٹس تقسیم کیں اور کے ایچ اے وومین ونگ کو سپورٹ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے بھر پور اسپانسر شپ دینے کااعلان بھی کیا۔صدر ویمنز ونگ ڈاکٹر اسما شاہ نے ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اسناد وانعامات بھی تقسیم کئے۔

سیکریٹری وومین ونگ کے ایچ اے بتول کاظم کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی لڑکیاں کے ایچ اے میں کوالیفائیڈ کوچز کے تحت ٹریننگ لے رہی ہیں اورساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کا مقصد خواتین ونگ کی ترقی اور گرلز ہاکی کو بھر پور سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے،ڈائمنڈ ڈیوس نے پرل پائنیر ز کو ماہ نور اور سدرہ نے تین تین جبکہ حمنا نے ایک گول اسکور کیا۔دوسرے میچ میں روز ریبلز نے کوئین بیزکو ماہین اور سحرش کے ایک ایک گول کی بدولت 2-0سے زیر کیا۔ان میچوں کو امپائرز رضوان خان اور ظفیر احمد نے سپروائز کیا۔