اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پر ودیا بالن کا سخت ردعمل

ان ویڈیوز کامجھ سے کوئی تعلق نہیں اور میں ان کے خیالات یا کام کی نمائندگی نہیں کرتی،اداکارہ

پیر 3 مارچ 2025 12:13

اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پر ودیا بالن کا سخت ردعمل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)مشہور بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ان کے خیالات یا کام کی نمائندگی نہیں کرتیں، ودیا بالن نے اپنے بیان میں کہا سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جو بظاہر مجھ سے منسلک لگتی ہیں۔

ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ویڈیوز AI-Generated ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، میرا ان ویڈیوز کے بنانے یا پھیلانے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور نہ ہی میں ان کے مواد کی حمایت کرتی ہوں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو بھی ان ویڈیوز میں کہا گیا ہے وہ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتا، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور گمراہ کن AI مواد سے محتاط رہیں۔