پھولوں کے کاشتکاروں کوکارڈینل، کوئین الزبتھ، پیراڈائیز، اینجلیق، فرسٹ ریڈ،اینجلیق نیو ریڈ کی کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کی سفارش

پیر 3 مارچ 2025 12:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پھولوں کے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران کارڈینل، کوئین الزبتھ، پیراڈائیز، اینجلیق، فرسٹ ریڈ، گولڈ میڈل، لیڈیز فرسٹ، گولڈن ٹائم، ایمرلڈگرین، فریگرنٹ کلاوڈ، آئس برگ، کلیڈیئر، روزی چیک، فارمولا ون، تبت، کلاسک، بلیک بکارا، لوگیم، منڈیل، اینجلیق نیو ریڈ وغیرہ کی کاشت مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پھولوں کے کاشتکارو باغبان ہائبرڈ ٹی روز کی مختلف اقسام کی کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کرکے اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ڈائریکٹر عبدالعزیزنے اے پی پی کو بتایاکہ ہائبرڈ گلاب کی مختلف اقسام مختلف انواع کی آب وہوا اور ہر قسم کی زمینوں میں کاشت کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئین آف فلاور کو جہاں بطور کٹ فلاور انتہائی اہمیت حاصل ہے وہیں یہ اپنی خوشبو اور خوبصورتی کے باعث بھی انتہائی پسند کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھربھری، ذرخیز، اچھے نکاس اور 6 سے 6.5 تک تعامل کی حامل زمین شاندار فصل کی ضامن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلاب اور ہائبرڈ ٹی روز کی دیگر اقسام کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری موسم گرما میں کی جاتی ہے تاکہ خوب دھوپ لگنے اور موسم برسات کی بارش میں زمین اچھی طرح تیار ہو جائے۔ انہوں نے ہائبرڈ ٹی روز کیلئے پودے سے پودے کا فاصلہ دو سے اڑھائی فٹ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :