کچے مکان کی چھت گرنے سے تین لڑکے زخمی

پیر 3 مارچ 2025 17:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) سیالکوٹ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے تین لڑکے زخمی ہو گئے۔ پیر کو ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ ۔ نارووال روڈ پر واقع گائوں سجووال میں اس وقت پیش آیا جب لکڑی کے بالوں سے تیار کردہ کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ جگہ پر سنوکر کلب تھا جہاں لڑکے سنوکر کھیل رہے تھے کہ اچانک چھت گر جانے سے چھت کے نیچے آ گئے۔ ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور چھت گرنے سے زخمی ہونے والے لڑکوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔