ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کی شکایات اور انتظامیہ کی رکارروائیاں

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں کوششوں اور کارروائیوں کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ گیا

پیر 3 مارچ 2025 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی مہم جاری ہے مہم کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں رمضان کے دوسرے روز کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ہوا اجلاس مہم کا جائزہ لیا گیا۔تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ اسسٹنٹ کمشنرز رابعہ سید اور حاظم بنگوار اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہ رمضان کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں کوششوں اور کارروائیوں کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا اجلاس میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مختلف حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کے ساتھ ساتھ متبادل کوششیں بھی کریں گے اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کی اشیا اپنی موجودگی اور نگرانی میں شہریوں میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

کمشنر آفس نے دوسرے روز کی کارروائی کی رہورٹ بھی جاری کی ہے رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوسرے روز 198 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گء مجموعی طور پر دوسرے روز 68 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاگراں فروشی پر 24 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ19دکانیں سیل کی گئیں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 62 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں 1 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ضلع میں گراں فروشی پر دس 10 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا اور 2 دکانیں سیل کی گئیں۔

۔ضلع شرقی میں 29 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 2 لاکھ 37ہزار 500 روہے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں میں 2 لاکھ 37ہزار ایک سو روپیجرمانہ عائد کیا گیا 7 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا 11 دکانیں سیل کی گئں وسطی میں ایک لاکھ 45 ہزارروپے جرمانہ عاید کیا گیا کیماڑی میں 64 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 3 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

اور غربی میں 10 ہزار روہے جرمانہ عائد کیا گیا دو دکاندار گرفتار کئے گئے 4 دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلع ملیر میں 26 دکانداروں کے خلاف کارروائی میں 1 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ماہ رمضان میں اشیاے خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ناجائز منافع خوری ختم ہو ناجائز منا فع خوروں سے سختی سے نمٹیں کسی کے ساتھ رعایت نہ کریں جو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے اس پر بھاری جرمانہ عاید کیا جائے یا گرفتار کیا جاے اجلاس کو بتا یا گیا کہ مختخف اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشوں کی اشیا اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں۔

۔ کمشنر کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ گراں فروشی سے متعلق شکایات کے لئے کمشنر آفس میں قائم کمشنر کراچی کنٹرول روم میں 92199205634 اور 02199203443پر درج کرائیں گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاے گی۔ اس سے انتظامیہ کو گراں فروشی کی روک تھام کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔