آبی گزر گاہوں کی بہتری کیلئے وسیع رقبہ پر ہائی ایفی شینسی اریگیشن سسٹم سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے، محکمہ زراعت

منگل 4 مارچ 2025 12:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2025ء) ملکی پیداوار کی کل 80فیصد کپاس، 70فیصد گندم، 60فیصد کماد، 50فیصد چاول صرف پنجاب پیدا کرتاہے جبکہ زرعی اجناس کی پیداوار میں مزید اضافہ، نہری پانی کے بہترین استعمال سمیت آبی گزر گاہوں کی بہتری کیلئے ایک لاکھ 20ہزار ایکڑ رقبہ پر ہائی ایفی شینسی اریگیشن سسٹم سے صوبہ بھر کے قابل کاشت رقبہ میں 8 فیصد اضافہ ہو گاوہیں کپاس، گندم، چاول، مکئی، کماد اور دیگر فصلات کی کاشت بھی 14فیصد زائد ہوجائے گی جس سے ملکی پیداوار میں 80فیصد تک اضافہ اور زراعت سے وابستہ 40لاکھ افراد اس منصوبہ سے بھر پور استفادہ کرکے ملکی معاشی واقتصادی استحکام اور زرعی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو لیزر لیولر ز کی فراہمی کے بھی انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ویلیو ایڈیشن کے ذریعے زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کی 80فیصد خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی تربیت، جدید تحقیق کے مؤثر استعمال اور پیداوار میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔