ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کاطلباء کے خلاف مزید ایکشن

منگل 4 مارچ 2025 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید ایکشن لیتے ہوئے اسلامک سٹڈیز کے طالبعلم محمد سرفراز کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر خارج کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہنگامہ آرائی اور جھگڑے پر محسن عباس کو 10 ہزار جرمانہ اوروارننگ لیٹر جاری کیا گیاجبکہ حسن عبداللہ کو5 ہزار جرمانہ ،نوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ اور والدین کو شکایتی لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اسی طرح عبدالرحمان کو10ہزار جرمانہ ،نوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ اور والدین کوشکایتی لیٹر جاری کیا گیا۔ترجمان کا کہناتھا کہ ہنگامہ آرائی اور جھگڑا کرنے پرمحمد وہاب خورشید، مجاہد حسین، محسن عباس اورمعیز ملک کونوٹس بورڈ پر آویزاں وارننگ جاری کی گئی ۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔