مینار پاکستان، ویسٹ کینال نزد ای ایم ای اور چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکسز کو جلد فعال کرے گا، ڈی جی ایل ڈی اے

منگل 4 مارچ 2025 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے جلد مزید سپورٹس کمپلیکس فعال کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر سپورٹس نے بریفنگ دی۔

مینار پاکستان سپورٹس کمپلیکس 46کینال پر تعمیر کیا گیا ہے۔مینار پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے ان ڈور اور آئوٹ ڈور کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے تمام سیکشنز کا جائزہ لیا۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں نصب جدید مشینری کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کو فعال کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان سپورٹس کمپلیکس فعال ہونے سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بڑی سہولت ملے گی۔سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری، سنوکر، ٹیبل ٹینس، بیڈ مینٹن، سکواش، جم سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے مینار پاکستان، ویسٹ کینال نزد ای ایم ای اور چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکسز کو جلد فعال کرے گا۔ایل ڈی اے ویسٹ کینال نزد ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ شہریوں کے لیے اوپن کر دی گئی ہے۔