تاریخ کہروڑ پکا کے مصنف شاعرمحقق،سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر لودھراں شاہین کہروڑی انتقال کر گئے

منگل 4 مارچ 2025 19:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2025ء) معروف شاعر و ادیب،ماہرتعلیم ،سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر لودھراں شاہین کہروڑی 4مارچ بروز منگل 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،وہ بہاول پور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔شاہین کہروڑی کا تعلق کہروڑ پکا سے تھا ان کا اصل نام عبدالرحیم شاہین تھا تاہم وہ شاہین کہروڑی کے نام سے جانے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

شاہین کہروڑی نے ابتدائی تعلیم کہروڑ پکا سے حاصل کی اور پھربہت سا وقت ملتان میں بھی گزارا۔1983 میں وہ ملتان کے مشاعروں اور تقریبات میں تواتر کے ساتھ شریک ہوتے تھے۔شاہین کہروڑی عمر بھر شعبہ تدریس سے وابستہ رہے اور اپنے آبائی شہرمیں ہی بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیا۔شاہین کہروڑی نے تاریخ کہروڑ پکا کے نام سے ایک کتاب بھی تحریرکی جو اس شہر کی تاریخ کے حوالے سے واحد کتاب ہے۔ان کی شاعری پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور NCB& E میں مقالات بھی تحریر کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :