چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز نہار منہ لہسن کھانے کو قرار دے دیا

منگل 4 مارچ 2025 22:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2025ء) بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز نہار منہ لہسن کھانے کو قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار چنکی پانڈے نے نہار منہ لہسن کھانے کی قسم کھائی ہوئی ہے کیوں کہ لہسن ان کی اچھی صحت کا راز ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ میں ہر صبح بیدارہونے کے بعد 2 لہسن(جوی) کھاتا ہوں کیوں کہ اس وقت کھایا گیا لہسن خون اور شریانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

چنکی پانڈے کے مطابق اگر نہار منہ مجھے لہسن نہ ملے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نیند سے بیدار ہی نہیں ہوا، جب میں بیرون ملک جاں تو وہاں مجھے لہسن دستیاب نہیں ہوتا، اس وقت میں کھو ساجاتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں پھر صبح کسی سے بات بھی نہیں کرتا، میری سانس خراب ہوجاتی ہے کیوں کہ صبح میرے لیے لہسن بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق ہر صبح لہسن کی دو جوے کااستعمال متوازن غذا میں فائدہ مند اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ لہسن بائیو ایکٹیو مرکبات مثلا ایلیسن، سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، لہسن کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈز کو کم کرنیاور دل کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے۔لہسن میں موجود قدرتی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات مدافعتی نظام کو مثر طریقے سے سپورٹ کرنے اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔مزید برآں لہسن کا استعمال کینسر اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

متعلقہ عنوان :