سات ماہ کے دوران چین سے آٹھ ارب نوے کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد

منگل 4 مارچ 2025 22:37

سات ماہ کے دوران چین سے آٹھ ارب نوے کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2025ء)تجارتی خسارے میں اضافہ کی بڑی وجہ چین سے درآمدات میں اضافہ ہے۔ سات ماہ کے دوران چین سے آٹھ ارب نوے کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 28 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اسی مدت میں پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم 14 فیصد کمی کے بعد محض ایک ارب 47 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے جو افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) حافظ شیخ محمد اصغر قادری کا کہناہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خطے کے نو ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ چالیس فیصد تک بڑھ گیا ہے جو پالیسی سازوں کے لئے چیلنج ہے جس پر خصوصی توجہ دینے چاہئے پاکستان علاقائی تجارت میں اپنی برآمدات میں اضافے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے مگر بجلی گیس کی قیمتیں ویلیو ایڈیشن کی کمی اور کمزور انفراسٹر اس میں بڑی رکاوٹ ہے تجارت کو متوازن کرنے لئے اقدامات کی ضرورت ہے جس میں خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دینا ضروری ہے۔