سیالکوٹ،پیسٹی سائیڈڈیلرزکو نئے و تجدیدی لائسنس کے حصول کے لیے10مارچ سے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 5 مارچ 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ (پلانٹ پروٹیکشن )نے پیسٹی سائیڈڈیلرزکو نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لیے 10مارچ سے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سا ئیڈز ڈاکٹر مقصود احمد نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سا ئیڈز سیالکوٹ کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنسز کے حصول کےلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق میٹرک پاس درخواست گزار وں کوپیسٹی سائیڈ کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کےلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں بمعہ جمع شدہ اصل فیس چالان فارم ڈائریکٹر شعبہ شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سا ئیڈز سیالکوٹ کے دفتر میں 10سے 28 مارچ تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نئے لائسنس کے لیے کم از کم تعلیم میٹرک جبکہ عمر 18 سال سے زائد ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنسز کے اجراکےلئے امیدواروں کا 15 روزہ تربیتی پروگرام 4 سےدفترڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزسیالکوٹ میں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹریننگ کے لیے ناقابل واپسی فیس مبلغ7260روپے اور تجدید کے مبلغ 3630روپے ہے جو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :