
کاشتکار بہاریہ مونگ کی کاشت مارچ کے مہینے میں مکمل کریں ،ڈی ڈی زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان
بدھ 5 مارچ 2025 12:16
(جاری ہے)
تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایک سال میں مونگ کی دو فصلیں ایک موسم بہار میں اور دوسری موسم گرما میں بڑی آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہیں۔
بہاریہ فصل پر خریف کی نسبت کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ کم ہوتا ہے۔ بہاریہ مونگ کی فصل کماد کی بہاریہ کاشت اور مونڈھی فصل کے ساتھ مخلوط کاشت بھی کی جاسکتی ہے۔چاول کے علاقوں میں جہاں گندم یا ربیع کی کوئی دوسری فصل کاشت نہ ہو، اس رقبے پر بہاریہ مونگ کی کاشت زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بہاریہ مونگ کی کاشت مارچ کے مہینے میں مکمل کریں البتہ مارچ کا پہلا پندواڑہ اس کی کاشت کے لیے زیادہ موزوں ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ2021،ازری مونگ2021،پی آر آئی مونگ 2018،ازری مونگ 2018،بہاولپور مونگ2017،نیاب مونگ 2016،ازری مونگ 2006،جمبو مونگ اور عباس مونگ کا بیج استعمال کریں۔ مونگ کی فصل کم زرخیز زمین پر مناسب پیداوار دے سکتی ہے۔حسب ضرورت ایک یا دو مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیں۔ اگر کھیت میں مڈھ وغیرہ ہوں تو ڈسک پلو یا روٹا ویٹر چلا کر سہاگہ دیں۔ مونگ کے پودوں کی تعداد 135000 سے 170000ہزار فی ایکڑ ہوئی چاہیے۔جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کاشت کی جائے، اس کے بیج کو نائٹروجن او رفاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اُگاو بہتر ہوتا ہے۔پودوں کی نائٹروجن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعد کی کاشت کی جانے والی فصل کو نائٹروجن بھی مہیا کرتی ہے۔ مونگ کی فصل کے لیے کھاد کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کے لیے زمین کا تجزیہ کرانا بہت ضروری ہے۔ زمین کے تجزیے کی عدم موجودگی میں کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں اور تمام کھادیں بوائی سے پہلے آخری ہل کے ساتھ استعمال کریں۔ مونگ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مونگ کی پیداوار میں 25 سے 55 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔مونگ کی فصل کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیاں اٹسٹ، مدانہ،کھبل،سوانکی، چلائی، ہزار دانی وغیرہ ہیں۔ مونگ کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔بہاریہ مونگ کو تین چار دفعہ آبپاشی درکار ہوتی ہے۔پہلا پانی اگاؤکے تین چار ہفتہ بعد اور دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور پھر ایک یا دو پانی حسب ضرورت دو ہفتے کے وقفے سے پھلیاں بننے اور پھلیوں میں دانہ بننے پر دیں۔ کاشتکار بہاریہ مونگ کی بروقت کاشت سے منافع کما سکتے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
-
محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی آبپاشی کا شیڈول جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.