خوردنی تیل کی درآمدات ، جاری مالی سا ل کے دوران سویا آئل کی درآمدمیں 103.45 فیصد اور پام آئل کی درآمد میں 23 فیصد کی نمو ریکارڈ

بدھ 5 مارچ 2025 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاری مالی سا ل کے دوران سویا آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 103.45 فیصد اور پام آئل کی درآمدات میں 23 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر 181.10 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 103.45 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 89.013 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جنوری میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 40.82 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جودسمبرمیں 47.57روپے اور گزشتہ سال جنوری میں 3.43 ملین ڈالر تھا،مالی سال 2024میں سویاآئل کی درآمدات پر 112.33 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پام آئل کی درآمدات پر 1.913 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.559 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جنوری میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 367.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جودسمبرمیں 289.89 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 233.65 ملین ڈالر تھا،مالی سال 2024 میں پام آئل کی درآمدات پر 2.680 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :